شرعی سوال و جواب

روزے کی حالت ناک اور منہ میں دھول چلے جانے کا حکم

روزے کی حالت ناک اور منہ میں دھول چلے جانے کا حکم


سوال

 کام کرتے وقت پالش پاؤڈر یا دھول ناک اور منہ میں چلی جائے تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں پالش پاؤڈر  یا دھول ناک اور منہ میں چلا جانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

فتاوی عالمگیری میں ہے: 

“ولو دخل حلقه غبار الطاحونة أو طعم الأدوية أو غبار الهرس وأشباهه أو الدخان أو ما سطع من غبار التراب بالريح أو بحوافر الدواب وأشباه ذلك لم يفطره كذا في السراج الوهاج “.

(كتاب الصوم، باب فيما يفسد وما لا يفسد، ج1، ص224، ط: دار الكتب العلمية)

فقط والله أعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


روزہ
روزہ نہ توڑنے والی چیزیں
2025-09-27 08:06:21

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔