شرعی سوال و جواب

زکوۃ کے مضون سے متعلق کتاب

سوال

زکوۃ کےمسائل کے  مضمون سے متعلق کتاب کی راہ نمائی فرمائیں۔

جواب

زکوۃ کے  مسائل کے مضمون سے متعلق کتابیں مندرجہ ذیل ہے:

1: “زکوۃ  کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا” یہ کتاب ایک جلد میں زکوۃ  کے مختلف مسائل سے متعلق حروف تہجی کے اعتبار سے مفتی انعام الحق قاسمی صاحب دامت برکاتہم  (استاذ جامعہ علومِ اسلامیہ بنوری ٹاؤن)   کی ترتیب دی ہوئی ہے۔

2:” اسلام کا قانونِ زکوۃ وعشر، اور نظامِ مالیات پر شبہات کا جواب” یہ کتاب ایک جلد پر مشتمل مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ   کی ہے۔

3: “جواہر الفقہ” (از سابق مفتی اعظم پاکستان ، مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ) کی  کتاب ہے، اس کی جلد سوم  میں زکات وغیرہ کے احکام موجود ہیں۔

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


علوم و فنون
کتبِ فقہ و اصولِ فقہ
2025-09-30 14:43:24

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔