شرعی سوال و جواب

سحری کے وقت کی مشہور دعا

سوال

سحری  کے وقت کی مشہور دعا :“لَا إِلَهَ ٳِلاَّ اللهُ، اَلْحَيُّ الْقَيُّوْمُ، اَلقَائِمُ عَلَى كُلِّ نَفْسٍ ِبمَا كَسَبَتْ”کہاں سے ثابت ہے ؟

جواب

احادیث اور اًَدعیہ واَذکار کی کتابوں میں  تلاش کے باوجود ہمیں مذکورہ  الفاظ سے سحری کے وقت پڑھی جانے والی کسی مسنون دعاء کا تذکر ہ نہیں ملا، اِس لیے اِسے  سحری کے وقت مسنون سمجھ کر تو نہ پڑھاجائے، تاہم  بذات خود  اِس دعا  کے پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ 

فقط والله أعلم

 


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


علوم و فنون
مسنون دعائیں
2025-09-30 16:44:59

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔