سوال

آج کل بعض کاروبار کرنے والے افراد میل ورم (Mealworm) نامی کیڑے پالتے ہیں ، پھر جب کیڑے بڑے ہو جاتے ہیں ، تو انہیں بیچتے ہیں اور یہ کیڑے خاص قسم کی مرغیوں اور پرندوں کی غذا کے کام آتے ہیں ۔ ان کیڑوں کی خرید و فروخت کا شرعی حکم کیا ہے ؟

جواب

 Mealworm جسے اردو میں سنڈی / سرسری کہا جاتا ہے، حشرات الأرض  میں سے ہے  جس کی خرید وفروخت شرعا جائز نہیں۔

فتح القدیر شرح الہدایہ میں ہے:

“ولايجوز بيع هوام الأرض كالخنافس والعقارب والفأرة والنمل والوزغ والقنافذ والضب، ولا هوام البحر كالضفدع والسرطان”.

(مسائل منثورة، ٧ / ١١٨، ط: دار الفكر)

رد المحتار علي الدر المختار میں ہے:

“قال في الحاوي: ولا يجوز بيع الهوام كالحية والفأر والوزغة والضب والسلحفاة والقنفذ وكل ما لا ينتفع به ولا بجلده.”

(کتاب البیوع، باب البیع الفاسد، مطلب فی بیع دودۃ القز، ٥ / ٦٨،ط: دار الفكر)

فقط واللہ اعلم 


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


بیوع
بیع فاسد اور اس کا حکم
2025-10-08 14:26:36

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field