سوال
سرکے بال صرف آ گے سے کاٹنا کیسا ہے؟
جواب
سر کے بالوں کو صرف ایک طرف سے کاٹنے کو شریعت کی اصطلاح میں قزع کہا جاتا ہے اور یہ شرعاً ناجائز ہے ،لہذا صرف سر کےآگےکے حصے سے بال کاٹنا باقی سر کے بالوں کو نہ کاٹنادرست نہیں ہے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
يكره القزع وهو أن يحلق البعض ويترك البعض قطعا مقدار ثلاثة أصابع كذا في الغرائب.
(كتاب الكراهية،الباب التاسع عشر في الختان والخصاء وحلق المرأة شعرها ووصلها شعر غيرها،357/5،ط: رشیدیه)
فتاوی شامی میں ہے:
قال ط: ويكره القزع وهو أن يحلق البعض ويترك البعض قطعا مقدار ثلاثة أصابع كذا في الغرائب، وفيها: كان بعض السلف يترك سباليه وهما أطراف الشوارب.
(كتاب الحظر والإباحة، باب الاستبراء وغيره، فصل في البيع، 408 /6، ط: سعید)
فقط واللہ أعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
داڑھی، مونچھ، بالوں، ناخن کے احکام
2025-10-08 05:48:40
