سوال

 کیاجب میں خود احرام کی صورت میں ہوں اورصفا مروہ کی سعی کرچکاہوں لیکن ابھی اپنے بال نہیں تراشے تو میں کسی اور معتمر کے بال کاٹ سکتا ہوں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں عمرہ کے طواف اور صفا مروہ کی سعی  سےفارغ ہونے کے بعد محرم ایک دوسرے کے بال کاٹ سکتے ہیں۔

غنیۃ الناسک میں ہے: 

“ولو حلق رأسه أو رأس غيره من حلال أو محرم جاز له الحلق ، لم يلزمهما شيئ.”

 (باب منی یوم النحر، فصل فی الحلق، ص: 174، ط: ادارۃ القرآن)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حج
مناسک حج ، واجبات اور سنن
2025-09-27 16:12:52

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field