سوال
سنیپ چیٹ میں جو ہم ’’بیٹموجی‘‘ استعمال کرتے ہیں، کیا وہ حرام ہے؟
جواب
’’بیٹموجی‘‘ کے تحت جو شکلیں ہوتی ہیں وہ سر سمیت پورے بدن کی تصویریں ہوتی ہیں، او ر یہ شکلیں کارٹون کے مشابہ ہیں، اس لیے ان کا استعمال کرنا جائز نہیں ہے، اگرچہ یہ تصویر بنانے کے حکم میں تونہیں ہے، لیکن تصویر کی اشاعت کا باعث ضرور ہے، جس سے اجتناب ضروری ہے۔فقط واللہ اعلم
مزید تفصیل کے لیے مندرجہ ذیل لنک ملاحظہ فرمالیجیے:
موبائل پر بھیجی جانے والی اسمائلیز یا ایموجیز کا حکم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
تصویر کے احکام / حدود
2025-10-17 17:33:29
