شرعی سوال و جواب
شادی کی مخصوص رسم پر نکاح موقوف کرنا
سوال
شادی میں لڑکے والے لڑکی والوں سے دلہے کے کپڑے کے لیے 10 ہزار سے15 ہزار تک لیتے ہیں، کیایہ درست ہے؟ اورلڑکی والے ڈبل لیتے ہیں 30000سے40000تک مہر کےعلاوہ دلہن کےکپڑے کے لیے اوراس کےبغیرشادی نہیں کراتےیعنی نکاح نہیں ہوتا ہے۔
جواب
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ رسم کا شریعت میں کوئی ثبوت نہیں ہے اور نہ ہی اس رسم پر نکاح موقوف رکھنا مناسب ہے؛ کیوں کہ شریعتِ مطہرہ نے نکاح کو آسان بنانے کی ترغیب دی ہے اور اس طرح کی رسموں سے نکاح مشکل ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں معاشرہ میں گناہ عام ہونے کا دروازہ کھل جاتا ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
نکاح
نکاح کے فضائل و مقاصد
2025-10-17 22:10:26
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
