شرعی سوال و جواب
شادی کے موقع پر دلہن کے سر پر قرآن پاک رکھنا
سوال
شادی کے موقع پر دلہن کے سر پر قرآن پاک رکھتے ہیں۔ اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
جواب
شادی کے موقع پر دلہن کے سر پر قرآن رکھنے کی شرعاً کوئی حیثیت نہیں ہے، محض ایک رسم ہے، نیز اگر ثواب سمجھ کر رکھا جائے تو بدعت ہے اس سے بچنا ضروری ہے۔
كشاف اصطلاحات الفنون والعلوم میں ہے :
“وفي شرح النخبة وشرحه: البدعة شرعا هي اعتقاد ما أحدث على خلاف المعروف عن النبي صلى الله عليه وسلم لا بمعاندة، بل بنوع شبهة. وفي إشارة إلى أنه لا يكون له أصل في الشرع أيضا، بل مجرد إحداث بلا مناسبة شرعية أخذا من قوله صلى الله عليه وسلم “من أحدث في أمرنا هذا ما ليس منه فهو رد” حيث قيده بقوله ما ليس منه. وإنما قيل لا بمعاندة لأن ما يكون بمعاندة فهو كفر.”
(حرف الباء، ج : 1، ص : 313، ط : مكتبة لبنان ناشرون – بيروت)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
متفرقات ممنوعات و مباحات
2025-10-08 05:35:02
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
