سوال

شب برات میں سورہ کوثر پڑھنے کی فضیلت کیا ہے؟ 

جواب

شب برات میں سورہ کوثر پڑھنے کی کوئی خاص فضیلت تلاش کے باوجود  ہمیں کسی حدیث میں نہیں مل سکی ، لہذا جب تک اس کی فضیلت معتبر طور پر کسی حدیث سے ثابت نہ ہوجائے ، تب تک اسے حدیث سے ثابت شدہ فضیلت سمجھ کر عمل نہیں کرنا چاہیے، البتہ یہ ممکن ہے کہ اس دن میں سورہ کوثر کا پڑھنا بعض حضرات کے ہاں کسی خاص چیز کے لیے مجرّب رہا ہو  ، اور  بطورِ مجرّب اس دن سورہ کوثرپڑھنے میں کوئی حرج نہیں ۔   

فقط واللہ اعلم 


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


علوم و فنون
تخریجِ احادیث
2025-09-27 08:43:03

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field