شرعی سوال و جواب
شوہر کے انتقال سے نکاح ختم ہوتا ہے یا نہیں؟
سوال
اگر شوہر کا انتقال ہوجائے، تو نکاح ختم ہوجاتا ہے یا نہیں؟
جواب
سوال کا مقصد واضح نہیں، تاہم ظاہری صورت کے اعتبار سے جواب اتنا ہے کہ شوہر کے انتقال کے بعد عورت جب عدت وفات پوری گزارلیتی ہے تو عدت پوری ہوجانے کے بعد اس کا نکاح اپنے متوفی شوہر سے ختم ہوجاتا ہے اور وہ دوسری جگہ نکاح کے لئے آزاد ہوتی ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
“والنكاح بعد الموت باق إلى أن تنقضي العدة.”
(كتاب الصلوة،باب صلوة الجنازة،199/3، ط: سعيد)
فقط والله اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
طلاق
عدتِ وفات
2025-09-27 17:45:45
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
