سوال

کیا شوہر بیوی کے پستان چوس سکتا ہے؟

جواب

شوہر کے لیے اپنی بیوی کے پستان چوسنا جائز ہے،بشرطیکہ منہ میں دودھ آنے کا احتمال نہ ہو، البتہ اگر منہ میں دودھ آجائےتواُسے منہ سے نکال کرتھوک دے،حلق سے نیچے پیٹ میں نہ لے کرجائے، تاہم احتیاط کے باوجود اگر دودھ حلق سے نیچے اتر گیا تو زوجین کے درمیان حرمت قائم نہیں ہوگی۔

فتاویٰ شامی (الدر المختار ورد المحتار)میں ہے:

“مص رجل ثدي زوجته لم تحرم.

 (قوله: مص رجل) قيد به احترازاً عما إذا كان الزوج صغيراً في مدة الرضاع فإنها تحرم عليه”.

(کتاب النکاح، باب الرضاع، ج:3، ص:225، ط:سعید)

فقط والله اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


رضاعت
رضاعت کے متفرق احکام
2025-09-27 15:44:15

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field