سوال

 شوہر نے اگر تحریری طور پر عدالت میں لکھ کر دیا ہے کہ عدالت تنسیخ نکاح برائے خلع کردے شوہر کو کوئی اعتراض نہیں تو اس کی شرعی حیثیت کیا ہے ۔ کیا خلع ہو جائے گی؟

جواب

شوہر اگر عدالت کو زبانی یا تحریری طور پر اجازت دیتا ہے کہ وہ خلع دےد ے اور بیوی عدالت سے خلع لے لیتی تو یہ خلع شرعا واقع ہوجائے گی اور عدالت کے خلع دینے سے بیوی پر ایک طلاق بائن واقع ہوجائے گی۔

المبسوط للسرخسی میں ہے:

“لأن الوكيل بهذا العقد ‌سفير معبر عن الموكل…..”

(کتاب الطلاق،باب الخلع،ج6،ص179،ط؛دار العرفۃ)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


طلاق
خلع کی شرائط اور حکم
2025-09-27 15:05:07

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field