سوال
صدقہ کا گوشت پکا کر دینے میں کیا حکم ہے؟
جواب
کوئی جانور صدقہ کی نیت سے ذبح کیا ہو تو اس کا گوشت غرباءکو کچا بھی دیا جا سکتا ہے اور پکا کر بھی دیا جا سکتا ہے۔
فتاویٰ شامی میں ہے:
“وهي شاة تصلح للأضحية تذبح للذكر والأنثى سواء فرق لحمها نيئا أو طبخه بحموضة أو بدونها مع كسر عظمها أو لا واتخاذ دعوة أو لا.“
(حاشية ابن عابدين(رد المحتار)، كتاب الحظر والإباحة، 6/ 336، ط: سعيد)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
قربانی
قربانی کے گوشت کا حکم
2025-10-14 18:33:40
