سوال

“صوفیہ  “نام کیسا ہے ؟اس کا معنی کیا ہیں؟

جواب

“صوفية”یہ  صوفی کی مؤنث ہے، اور صوفی کے معنی ہیں: تصوف کی راہ چلنے والا،  سادگی اور مخصوص آداب واصول کا پابند  جن سے قربِ الہی اور اخلاقی اور روحانی بلندی حاصل ہوتی ہے،  پاکیزہ نفس آدمی،  عبادت گزار بندہ ، متقی ، اونی، اون کا بنا ہوا۔

اور  اہلِ تصوف  کو بھی صوفیہ کہا جاتا ہے،یہ “صوفی “کی جمع ہے، جس کے معنی :متقی اور پرہیزگار لوگوں کے ہیں۔

القاموس الوحیدمیں ہے :

“صوفی ۔اونی ۔اون کا بناہوا ۔تصوف اختیار کرنے والا”۔

(ص:370، ط:ادارہ اسلامیات )

فیروزاللغات میں ہے

“صوفیہ ۔صوفی کی  جمع ۔ متقی  پرہیزگار لوگ “۔

(ص:867،ط:فیروز سنز)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-08 01:21:38

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field