سوال

میں اللہ سے یہ دعا مانگتا ہوں کہ یا اللہ میرے جسم کو سخت گرمی میں قدرتی طور پرٹھنڈا کردینا کہ مجھے زیادہ گرمی نہ لگے کہ میں گرمی برداشت کرسکوں اوراسی طرح سردی میں بھی یہ دعا مانگتا ۔

جواب

واضح رہے کہ ہر موسم اور ہر وقت اللہ پاک سے عافیت کی دعا مانگنی چاہیے  حضور ﷺ نے  اللہ تبارک وتعالی سے عافیت  کی دعا  مانگنے کی تلقین فرمائی تھی ۔ 

صورت مسئولہ میں سائل   اللہ پاک سے گرمی میں بھی اور سردی میں بھی  اور ہر وقت  عافیت اور آسانی کی دعا مانگے ۔

حدیث شریف میں ہے :

“عَنِ العَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: قُلْتُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! عَلِّمْنِی شَیْئًا أَسْأَلُہُ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ، قَالَ: سَلِ اللّٰہَ العَافِیَۃَ، فَمَکَثْتُ أَیَّامًا ثُمَّ جِئْتُ فَقُلْتُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! عَلِّمْنِيْ شَیْئًا أَسْأَلُہُ اللّٰہَ، فَقَالَ لِیْ: یَا عَبَّاسُ! یَا عَمَّ رَسُوْلِ اللّٰہِ! سَلِ اللّٰہَ العَافِیَۃَ فِيْ الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ”.

(ترمذی ،ابواب الدعوات،191/2،قدیمی)

فقط واللہ اعلم 


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


علوم و فنون
مسنون دعائیں
2025-09-27 16:50:19

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field