شرعی سوال و جواب
عصر کی نماز میں امام کے پیچھے فاتحہ پڑھنے کا حکم
عصر کی نماز میں امام کے پیچھے فاتحہ پڑھنے کا حکم
سوال
عصر کی نماز میں امام صاحب کے پیچھے خاموش رہنا ہے یا سورہ فاتحہ پڑھنی ہے؟
جواب
مقتدی کے لیے امام کی اقتداء میں قراءت کرنا جائز نہیں ہے، چاہے جہری نماز ہو یا سری نماز ہو، چاہے سورہ فاتحہ ہو یا کوئی اور سورت، امام کے پیچھے قیام کی حالت میں خاموش رہنا لازم ہے۔
الدر المختار میں ہے:
“(والمؤتم لا يقرأ مطلقا) ولا الفاتحة في السرية اتفاقا، وما نسب لمحمد ضعيف كما بسطه الكمال.”
(كتاب الصلاة، ج:1، ص:554، ط:سعيد)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
نماز
قراءت کے آداب و مستحبات
2025-10-17 22:13:47
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
