شرعی سوال و جواب
عقیقہ کے بعد نومود کے بال کاٹنے کا حکم
سوال
بچے کی پیدائش کے بعد عقیقہ میں بال کاٹنے کا کیا حکم ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں بچہ کے پیدائش کے ساتویں دن عقیقہ کرکے بچے کے بالوں کا حلق کرنا اور بالوں کے وزن کے بقدر چاندی صدقہ کرنا مستحب ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
“يستحب لمن ولد له ولد أن يسميه يوم أسبوعه ويحلق رأسه ويتصدق عند الأئمة الثلاثة بزنة شعره فضة أو ذهبا ثم يعق عند الحلق عقيقة إباحة على ما في الجامع المحبوبي، أو تطوعا على ما في شرح الطحاوي”.
(كتاب الاضحية، خاتمة، ج:6، ص:336، ط:ايج ايم سعيد)
فقط والله اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
قربانی
عقیقہ کا حکم، شرائط، سنن و آداب
2025-10-17 17:38:33
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
