شرعی سوال و جواب
عمرہ کم سے کم کتنے وقت میں ادا ہو سکتا ہے؟
سوال
عمرہ کم سے کم کتنے وقت میں ادا ہو سکتا ہے؟
جواب
عمرہ کم سے کم کتنے وقت میں ادا ہو سکتا ہے، شریعت میں اس کے بارے میں کوئی تحدید نہیں ہے، احرام باندھنے کے بعد طواف، سعی اور حلق میں جتنا وقت لگے گا، اتنا ہی وقت کی ضرورت ہے، اور یہ وقت جوان اور بوڑھا ہونے اور مطاف میں رش ہونے یا نہ ہونے کے اعتبار سے مختلف ہوسکتا ہے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
تنقیح
تنقیح
2025-09-30 13:12:47
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
