سوال

بیٹے کا نام “عمر خطاب” رکھنا کیسا ہے؟

جواب

خَطَّاب کا معنی ہے: بہت زیادہ تقریر کرنے ولا، (القاموس الوحید،المادّۃ:خ/ط/ب،  ص:453، ط:ادارۃ الاسلامیات)

بیٹے کا نام حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی مناسبت سے عمر رکھنا افضل اور باعث برکت ہے، تاہم عمر کے ساتھ خَطَّاب ملاکر عمر خطاب بھی رکھنے کی گنجائش ہے، کیوں کہ خطاب بھی سلف صالحین میں سے کئی شخصیات کا نام تھا۔

التاريخ الكبير للبخاری میں ہے:

“محمد بن عمر المحرري كانوا من المحررين الحمصي أبو خالد سمع عبد الله بن بسر الحبراني سمع منه يحيى بن صالح وخطاب قال أبو عبد الله خطاب بن عثمان كان من الصالحين”.

(باب الغین، ج:1، ص:176، ط:دارالفکر)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-17 17:12:49

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field