شرعی سوال و جواب

عورت روزے کی حالت میں زیر ناف اور بغلوں کے بال ویکس کے ذریعے صاف کر سکتی ہے

عورت روزے کی حالت میں زیر ناف اور بغلوں کے بال ویکس کے ذریعے صاف کر سکتی ہے


سوال

کیا عورت روزے کی حالت میں زیر ناف اور بغلوں کے بال ویکس کے ذریعے صاف کر سکتی ہے؟

جواب

واضح رہے کہ روزے کے دوران مرد اور عورت کے لئے موئے زیر ناف اور بغلوں کے بال صاف کرنا جائز ہے اس سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ یہ روزے کے منافی نہیں ؛لہذا صورت مسئولہ میں عورت  ویکس یا کریم  وغیرہ کے ذریعے  بال صاف کرسکتی ہے۔

البحر الرائق میں ہے:

”(هو ترك الأكل و الشرب و الجماع من الصبح الى الغروب بنية من أهله) اى الصوم في الشرع الإمساك عن المفطرات الثلاث حقيقة او حكما في وقت مخصوص من شخص مخصوص مع النية.”

(كتاب الصوم، ج: 2، ص: 452، ط: دار الكتب العلمية)

فقط و الله اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


روزہ
روزہ توڑنے والی اشیاء
2025-09-30 16:54:49

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔