شرعی سوال و جواب

عورت کو جنابت کے بعد غسل سے پہلے حیض شروع ہو جائے تو غسل کب لازم ہو گا؟َ

عورت کو جنابت کے بعد غسل سے پہلے حیض شروع ہو جائے تو غسل کب لازم ہو گا؟َ


سوال

جماع ہوا اور ابھی عورت نے غسل بھی نہ کیا تھا کہ حائضہ ہوگئ اب غسل جنابت کا کیا حکم ہے؟

جواب

جماع کے بعدغسل سے پہلے اگر عورت کوحیض کا خون شروع ہوجائے تو فوری طور پر غسل کرنا ضروری نہیں، بلکہ جب حیض کا خون بند ہوجائے تب غسل کرے۔

فتاوی شامی میں ہے:

” (و) عند (انقطاع حيض ونفاس) هذا وما قبله الحكم إلى الشرط: أي يجب عنده لا به، بل بوجوب الصلاة أو إرادة ما لا يحل كما مر.”

(رد المحتار (1 / 165) ط: سعید)

فتاوی دار العلوم دیوبند  میں ہے:

“سوال: ایک شخص اپنی بیوی سے ہم بستر ہوا، صبح کو اس کی بیوی حائضہ ہوگئی تو اس کی بیوی پر غسلِ  جنابت فرض ہے یا نہیں؟

جواب:غسلِ  جنابت اس پر فرض نہیں رہا، حیض سے پاک ہو کر غسل کرے۔”

(فتاوی دار العلوم دیوبند ، کتاب الطہارات 1 / 135 ط: دار الاشاعت)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


طہارت
جنابت کے احکام
2025-09-30 18:35:44

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔