عورت کے کفن میں سبز رنگ کی قمیص کا استعمال کرنا کیسا ہے؟


سوال

عورت کے کفن میں سبز رنگ کی قمیص استعمال کرنا کیسا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ عورت کے کفن میں ہر رنگ کا استعمال کرنا جائز ہے،البتہ بہتر یہی ہے کہ سفید رنگ کا کفن استعمال کیا جاۓ۔
لہذا صورتِ مسئولہ میں عورت کے کفن میں سبز رنگ کی قمیص استعمال کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ،لیکن بہتر یہی ہے کہ سفید رنگ کا کفن استعمال کیا جاۓ۔

فتاوی شامی میں ہے:

“(ولا بأس في الكفن ببرود وكتان وفي النساء بحرير ومزعفر ومعصفر) لجوازه بكل ما يجوز لبسه حال الحياة وأحبه البياض أو ما كان يصلي فيه.”

(کتاب الصلاۃ،باب صلاۃ الجنائز،مطلب فی الکفن، ج:2، ص:205، ط:سعید)
فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


جنائز
کفن کے کپڑوں کے مسائل
2025-10-08 06:31:42

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field