سوال

اگر کوئی غیر مذہب ہم کو سلام کرے تو کیا جواب دینا چاہئے؟

جواب

اگر غیر مسلم سلام میں پہل کرے تو جواب میں صرف ” وعلیکم” کہہ دینا چاہیے، البتہ غیرمسلم کو  خود سلام میں پہل  نہیں کرنی چاہیے۔

”عن أنس بن مالك رضي الله عنه، قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم: ” إذا سلم عليكم أهل الكتاب فقولوا: وعليكم.”

(الصحیح للبخاری، کتاب الاستئذان، باب: كيف يرد على أهل الذمة السلام (8/57) ط: دار طوق النجاة)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حقوق و آدابِ معاشرت
سلام کے احکام و آداب
2025-10-17 22:08:12

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field