سوال

آج کل ایک نیٹ ورک مارکیٹنگ کمپنی جس کا نام ہے فارسیج(Forsage) اس کمپنی کے ذریعہ آن لائن کاروبار کرنا جائز ہے یا نہیں؟

وضاحت:کمپنی کا طریقہ کا ر یہ ہے کہ اس میں پہلے ممبر بننے کے لئے 2700 روپے دینے پڑتے ہیں پھر اس کے بعد جن لوگوں کوبھی کمپنی جوائن کروائیں گے ان کا ایک ہزار یا گیارہ سو روپیہ کمپنی جوائن کروانے والے کو بھی ملتا ہے،نیزکمپنی کی اپنی  کوئی پروڈکٹ  نہیں ہے۔

جواب

 واضح رہے کہ فورسیج آن لائن کمپنی جو طریقہ کار بتایا گیا ہے اس میں شرعا دو خرابیا ں پائی جاتی ہیں ایک تو اس میں جوا پایا جاتا ہے کہ کمپنی  جوائن کرنے کے لیے 2700 روپے جمع کروانے پڑتے ہیں کمپنی جوائن کرنے کے  بعدممبر کو 1000 روپے تب ملتے ہیں  جب وہ  کسی اور کو ممبر بنائےگا ورنہ ممبر کو  پیسے نہیں ملیں گے دوسرا یہ کہ حقیقت میں اس کمپنی کا کوئی کاروبار نہیں اور نہ ہی اس کی کوئی پروڈکٹ ہے،لہذا صورت مسئولہ میں مذکورہ وجوہات کی بنا پر مذکورہ کمپنی جوائن کرنا اور نفع کماناجائز نہیں ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

“لأن القمار من القمر الذي يزداد تارة وينقص أخرى وسمي القمار قمارا لأن كل واحد من المقامرين ممن يجوز أن يذهب ماله إلى صاحبه، ويجوز أن يستفيد مال صاحبه وهو حرام بالنص.”

(کتاب الحظر و الاباحة  ، فصل فی البیع ،4/ 403 ، ط : دارالفکر)

فقط و اللہ اعلم 


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


معاملات
جوئے کے احکام
2025-10-17 16:36:35

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field