شرعی سوال و جواب
فجر کی اذان میں الصلاۃ خیر من النوم کا جواب
سوال
الصلاة خير من النوم کے جواب میں کیا کہیں گے؟
جواب
فجر کی اذان میں “الصلاة خیر من النوم” کے جواب میں “صَدَقْتَ وَبَرَرْتَ”کہنا چاہیے۔
عمدۃ القاری میں ہے :
“إلا أنه يقول في لفظ الإقامة: أقامها الله وأدامها، وإذا ثوب المؤذن في صلاة الصبح فقال: الصلاة خير من النوم، قال سامعه: صدقت وبررت. انتهى”.
(باب ما یقول اذا سمع المنادی ،ج:8،ص:113،دارالفکر)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
نماز
اذان کا جواب اور اذان کے بعد کی دعا
2025-09-30 14:23:34
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
