سوال

فجر کے بعد یٰسین شریف کی تلاوت کرنا کیسا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں صبح کے وقت سورہ یٰس کی تلاوت کرنا فضلیت اور  برکت کا باعث ہے ، لہذا جوشخص صبح  سورہ  یس  کی تلاوت کرتا ہے تو  اس کی حاجات پوری ہوتی ہیں، اسی طرح حضرت  ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں  کہ جوشخص  صبح کے وقت سورہ  یٰس پڑھتا ہے،  اس کو  شام تک خوشی دی جاتی ہے اورجو  رات کے ابتدائی حصہ میں پڑھتا ہے تو وہ  خوشی صبح ہونے تک رہتی ہے ۔

 سنن الدارمي ميں  ہے: 

“عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ،قَالَ : بَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللهِ ﷺ قَالَ :« مَنْ قَرَأَ یٰس فِي صَدْرِالنَّهَارِ، قُضِیَتْ حَوَائجُهُ»”.  

وفیہ ایضا:

“قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: «‌مَنْ ‌قَرَأَ ‌يس حِينَ يُصْبِحُ، أُعْطِيَ يُسْرَ يَوْمِهِ حَتَّى يُمْسِيَ، وَمَنْ قَرَأَهَا فِي صَدْرِ لَيْلِهِ، أُعْطِيَ يُسْرَ لَيْلَتِهِ حَتَّى يُصْبِحَ»”.  

(باب فی فضل یس،2151/2150/4،دار المغني)

فقط واللہ اعلم 


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


علوم و فنون
بعض آیات کی تفسیر/احکام القرآن
2025-10-12 17:21:06

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field