سوال
كیا مرحوم والد کی نماز اور روزہ کا فدیہ مستحق زکوة بیٹے کو دیا جا سکتا ہے؟
جواب
واضح رہے کہ فدیہ کا مصرف وہی ہے جو زکوٰۃ کا مصرف ہے، زکوٰۃ کی طرح نماز اور روزے کا فدیہ بھی ماں باپ کے لیے اپنی اولاد یا ان کی اولاد کو دینا جائز نہیں ہے؛ لہذا صورتِ مسئولہ میں مستحق بیٹے کو فدیہ دینے سے فدیہ ادا نہیں ہوگا۔
فتاوی عالمگیری میں ہے:
“ومصرف ھذہ الصدقة ما ھو مصرف الزکاۃ.”
(الباب الثامن فی صدقة الفطر، ج: 1 ،ص: 194، ط: مکتبه رشیدیه)
فقط واللہ أعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
نماز
نماز کا فدیہ
2025-10-12 15:01:07
