شرعی سوال و جواب
فیکٹری یا شادی ہال کی نیت سے خریدے گئے پلاٹ پر زکات
فیکٹری یا شادی ہال کی نیت سے خریدے گئے پلاٹ پر زکات
سوال
ایک شخص نے کمرشل پلاٹ خریدا ہے اور اس کی نیت یہ ہے کہ اس پر فیکٹری یا شادی ہال بناؤں گا ،اس پلاٹ کی مالیت تقریباً پانچ کروڑ ہے کیا اس پلاٹ پر زکوٰۃ ہوگی؟
جواب
مذکورہ پلاٹ چونکہ بیچنے کی نیت سے نہیں خریدا،اس لیے اس کی مالیت پرزکات واجب نہیں،البتہ آئندہ فیکٹری یا شادی ہال سے حاصل آمدن پر زکات کی شرائط پائے جانے پر زکات واجب ہوگی۔
بدائع الصنائع میں ہے:
“وأما صفة هذا النصاب فهي أن يكون معدا للتجارة وهو أن يمسكها للتجارة وذلك بنية التجارة مقارنة لعمل التجارة.”
(كتاب الزكاة،فصل أموال التجارة،فصل صفة الواجب في أموال التجارة،ج2،ص21،ط:مطبعة شركة المطبوعات العلمية)
الدر المختار ميں هے :
“والأصل أن ما عدا الحجرين والسوائم إنما يزكى بنية التجارة.”
(کتاب الزکات،باب السائمة،ص128،ط: دار الكتب العلمية)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
زکات
وجوبِ زکوٰۃ کی شرائط
2025-10-17 15:44:12
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
