شرعی سوال و جواب
قرآن کو بھول جائے تو کیا کریں؟
سوال
اگر قرآن بھول جائیں تو کیاکریں؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں ممکن ہو تو کسی مدرسہ میں باقاعدہ داخلہ لے کر یاد کرنا شروع کردیں،اگر پورا دن دینا ممکن نہ ہو تو ایک یا دو گھنٹے کے لیے کسی قاری صاحب سے وقت لے کر ان کی نگرانی میں یادکریں،یااز خود وقت نکال کر روزانہ کی بنیاد پرایک رکوع، یا ایک پاؤ یا جس قدر آسان ہو یاد کرنا شروع کردیں۔نیز استغفار اور دعاؤں کی کثرت رکھیں ۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
علوم و فنون
حفظِ قرآن اور متعلقہ احکام
2025-10-17 17:42:31
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
