شرعی سوال و جواب
قربانی کا جانور جل گیا ہوتو قربانی دے سکتے ہیں؟
قربانی کا جانور جل گیا ہوتو قربانی دے سکتے ہیں؟
سوال
قربانی کا جانور جل گیا ہو،توایسے قربانی دے سکتے ہیں؟
جواب
واضح رہےکہ ہرایساعیب جوجانورکی خوب صورتی ،یامنفعت کومکمل طورپرختم کردے،اس کےہوتےہوئے،جانورکی قربانی جائز نہیں ہے،اس کےعلاوہ جوعیب ایسانہ ہو،یعنی جانور میں ایساعیب ہو،کہ اس سےجانورکےجسم کی کوئی منفعت یاخوب صورتی مکمل طورپرنہ جاتی ہو،تواس کی قربانی جائز ہے،اب صورتِ مسئولہ میں جانورکس نوعیت کاجلاہواہے،اس کی تفصیل بھیج دیجیے، اس کےمطابق جواب دے دیاجائےگا۔
المحیط البرہانی میں ہے:
“ومن المشايخ من يذكر هذا الفصل أصلا، ويقول: كل عيب يزيل المنفعة على الكمال، أو الجمال على الكمال يمنع الأضحية، وما لا يكون بهذه الصفة لا يمنع.”
(كتاب الأضحية،الفصل الخامس في بيان ما يجوز في الضحايا وما لا يجوز، ج:6،ص:93،ط دار الكتب العلمية)
فقط والله اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
عبادات
ذبح ، شرائط ، سنن ، آداب و مکروہات
2025-10-08 05:45:45
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
