شرعی سوال و جواب
قربانی کے لیے اونٹ کی عمر پانچ سال ہونا ضروری ہے
قربانی کے لیے اونٹ کی عمر پانچ سال ہونا ضروری ہے
سوال
اونٹ اگر دوسال کا ہو تو اس کی قربانی ہوجاۓ گی؟ نیز اس میں دو حصے ڈالنا جائز ہوگا؟
جواب
واضح رہے کہ اونٹ کی قربانی جائز ہونے کے لیے ضروری ہے کہ اس کی عمر کم از کم پانچ سال ہو ،ایسی صورت میں اس میں کم از کم ایک اور زیادہ سے زیادہ سات افراد شریک ہوسکتے ہیں ،اور اگر عمر پانچ سال سے کم ہوگی تو اس کی قربانی شرعاً بالکل بھی جائز نہیں ہوگی۔
فتاوی شامی میں ہے:
“و صح (الثني) فصاعدا من الثلاثة والثني (هو ابن خمس من الإبل.
وفي البدائع: تقدير هذه الأسنان بما ذكر لمنع النقصان لا الزيادة، فلو ضحى بسن أقل لا يجوز، وبأكبر يجوز.”
(كتاب الأضحية،322/6،ط:سعید)
فقط والله أعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
قربانی
جانور کی عمر، شرائط اور اوصاف
2025-10-14 18:50:46
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
