سوال

ایک شخص نے قسم کھائی لیکن لفظ طلاق کا استعمال کیا،اس شخص کی بیوی بھی ہےلیکن نیت طلاق کی نہیں تھی ۔مثلا ایک شخص کو کہا کہ آپ میرے موٹر سائیکل پر سوار نہیں ہو سکتے اگر سوار ہو گئے تو موٹر سائیکل مجھ پر طلاق ہے تووہ شخص ایک دن بعد اس کے موٹر سائیکل پر سوار ہو گیا ۔ اب اس کا کیا حکم ہوگا؟

جواب

طلا ق کا محل بیوی ہے،موٹر سائیکل نہیں ہے اس لیے موٹرسائیکل پر سوار ہونے سے بیوی کو طلاق واقع نہیں ہوئی۔ فقط واللہ اعلم

 


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


طلاق
طلاق کی یمین
2025-10-08 07:42:48

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field