شرعی سوال و جواب

لقمہ منہ میں ہو تو کون سی دعا پڑھیں؟

سوال

لقمہ منہ میں ہو تو کھانے کی کون سی دعا پڑھیں ؟ ابتداء والی یا درمیان والی؟

جواب

واضح رہے کہ لقمہ اگر منہ  میں تو اس دوران پڑھنے کے لیے کوئی خاص دعا  قرآن و حدیث سے منقول نہیں ہے، تاہم اگر کھانا شروع کرتے وقت دعا پڑھنا بھول جائے، اور کھانے دوران دعا پڑنا چاہے تو کھانے کی درمیان والی دعاء پڑھنی چاہیے۔ (یعنی:“بِسْمِ اللَّهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ. “)، یہی دعا لقمہ  میں ہو تو بھی پڑھی جاسکتی ہے ۔

مشکوۃ شریف میں ہے:

“وعن عائشة قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ” إذا أكل أحدكم فنسي أن يذكر الله على طعامه فليقل: ‌بسم ‌الله ‌أوله وآخره “. رواه الترمذي وأبو داود.”

(‌‌كتاب الأطعمة،‌‌الفصل الثاني،1216/2، ط:المكتب الإسلامي – بيروت)

ترجمہ:”حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا:  جب تم میں سے کوئی شخص کھانا کھانے بیٹھے اور (شروع میں) اپنے کھانے پر اللہ کا نام لینا بھول جائے (اور کھانے کے درمیان یاد آئے ) تو اس کو چاہیے  کہ وہ یہ کہے “بِسْمِ اللَّهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ “. 

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


علوم و فنون
مسنون دعائیں
2025-09-24 23:07:27

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔