لڑکی کا نام وردہ یا مسکان یا مہروماہ رکھنا کیسا ہے؟


سوال

رہنمائی فرمائیں کہ ان میں سےکون سا نام بیٹی کے لیے منا سب ہوگا؟ وردہ سہیل، مسکان سہیل ،مہرماہ سہیل۔

جواب

“وردہ “کا معنی ہے:گلاب کا پھول،”مسکان” کا معنی ہے:تبسم اور مسکراہٹ ،”مہر ماہ “کا معنی ہے:سورج چاند۔

یہ سب لڑکیوں کے نام ہیں ،ان میں سے کوئی نام بھی رکھ لیا جائے درست ہے،البتہ بہتر یہ ہےکہ کسی صحابیہ رضی اللہ عنہا کے نام پر  نام   رکھا جائے،یا ایسا  اچھا بامعنی نام رکھا جائے جس سے اسلامی تشخص ظاہر ہو۔

تفسیرِ معارف القرآن  (مفتی محمد شفیعؒ) میں ہے:

“افسوس ہے کہ آج کل عام مسلمان اس غلطی میں مبتلا ہیں،  کچھ لوگ تو وہ ہیں جنہوں نے اسلامی نام ہی رکھنا چھوڑ دیے، ان کی صورت و سیرت سے تو پہلے بھی مسلمان سمجھنا ان کا مشکل تھا، نام سے پتا چل جاتا تھا، اب نئے نام انگریزی طرز کے رکھے جانے لگے، لڑکیوں کے نام خواتینِ اسلام کے طرز کے خلاف خدیجہ، عائشہ، فاطمہ کے بجائے نسیم،شمیم، شہناز، نجمہ، پروین ہونے لگے۔

(معارف القرآن، ج:4، ص:132، ط:معارف القرآن کراچی)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-09-30 13:38:37

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field