سوال

میں اپنی بیٹی کا نام ماہیر رکھنا چاہتا ہوں،اس کا مطلب کیا ہے؟ اور یہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

تلاش کے باوجود مذکورہ لفظ کسی لغت میں نہیں مل سکا، البتہ مہِیرَۃ کا معنی وہ عورت جس کا مہر زیادہ ہو،یہ نام رکھ سکتے ہیں، بہتر یہ ہے کہ بیٹی کا نام صحابیات میں سے کسی صحابیہ کے نام پر رکھا جائے۔

لسان العرب میں ہے:

“والمَهِيرَةُ: الغالية المهر.”

(فصل الميم، ج: 5، ص: 184، ط: دار صادر)

القاموس المحیط میں ہے:

“والمَهِيرَةُ: الحرة الغالية المهر.”

(باب الراء، فصل النون، ص: 478، ط: مؤسسة الرسالة لطباعة)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حقوق و آدابِ معاشرت
اولاد کے حقوق
2025-10-17 16:33:27

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field