سوال

میرے والد مرحوم کا نام اورنگزیب ہے، کیا میں اپنے بیٹے کا نام محمد اورنگزیب ثانی رکھ سکتا ہوں، راہ نمائی فرمائیں۔

جواب

“مُحَمَّد” کا معنی ہے:بہت تعریف کیا جانے والا۔ (القاموس الوحید، المادّہ: حمد، ص:373، ط:ادارۃ الاسلامیات)

“محمد” حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ناموں میں سے ایک نام ہے، جو اللہ تعالی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے منتخب فرمایا۔

“اورنگ زیب” کامعنٰی ہے: “تختِ شاہی کو زینت دینے والا”، “بادشاہ”، “سلطان”،نیز یہ عالمگیر بادشاہ کا لقب بھی ہے۔

لہذا بچے کا نام محمد اورنگزیب ثانی رکھنا درست ہے۔

“اردولغت” میں ہے:

“اورنگ زیب: تختِ شاہی کو زینت دینے والا، بادشاہ، سلطان۔”

(الفِ مقصورہ، اورنگ زیب، ط: ترقی اردو بورڈ کراچی)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-12 15:55:07

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field