شرعی سوال و جواب
محمد نام رکھنا درست ہے
سوال
کیا ہم اپنے بچے کا نام محمد رکھ سکتے ہیں؟ محمد کے نام کے ساتھ نام ملا کر تو ہم سب رکھتے ہیں کیا صرف اکیلا نام محمد رکھ سکتے ہیں ؟
جواب
صرف محمد نام رکھنا جائز ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود یہ نام رکھنے کی اجازت مرحمت فرمائی ہے۔
صحیح مسلم میں ہے:
“سمّوا باسمي، ولا تكنوا بكنيتي.(یعنی میرے نام پر نام رکھو، البتہ میری کنیت اختیار نہ کرو۔)
(صحیح مسلم،3 /1682 کتاب الآداب، ط: دار احیاء التراث العربی)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حقوق و آدابِ معاشرت
اولاد کے حقوق
2025-09-30 17:19:48
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
