شرعی سوال و جواب
محمد ہادی نام رکھنا کیسا ہے؟
سوال
میں نے اپنے بیٹے کا نام محمد ہادی رکھا ہے یہ نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
واضح رہے کہ عربی لغت میں لفظ ’’ھادی‘‘ کے دو معنیٰ آتے ہیں، ایک معنیٰ: ’’ راستہ دکھانے یا بتانے والا‘‘۔ اس معنیٰ کے اعتبار سے ’’ محمد ھادی ‘‘ نام رکھنا درست ہے۔ دوسرا معنیٰ ہے: ’’ سیدھے راستے (دین) پر چلانے والا‘‘، یعنی ’’ہدایت کی توفیق دینے والا‘‘، اس معنیٰ کے اعتبار سے یہ لفظ اللہ تعالیٰ کا صفاتی نام ہے۔ بہر حال ’’ محمد ھادی ‘‘ رکھنا درست ہے۔
“المعجم الوسيط” میں ہے:
‘(هدى) فلان -هدًى و هدياً وهداية استرشد،و يقال هدى فلان هدْى فلان: سار سيره و فلان أرشده و دله، (الهادى) : من اسماء الله الحسنى و الدليل (هداة).’
(باب الهاء، ص: 978، ط: دار الدعوة)
فقط والله اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-09-30 17:30:24
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
