شرعی سوال و جواب

مرغی کے پنجے کھانا حلال ہے

سوال

کیا مرغی کے پنجے کھانا حلال ہے ؟

جواب

حلال مذبوحہ جانوروں کے حرام اجزاء میں پیر اور پنجے داخل نہیں ہیں ؛ لہٰذا مرغی کے پنجے کھا سکتے ہیں۔

فتاوی شامی میں ہے:

“ما یحرم أکله من أجزاء الحیوان المأکول سبعة: الدم المسفوح والذکر والأنثیان والقبل والغدۃ والمثانة والمرارۃ، بدائع”.

(كتاب الأضحية، ج:6، ص:311، ط:سعيد)

وفیہ أیضاً:

“(كره تحريما) وقيل تنزيهاً، والأول أوجه (من الشاة سبع الحياء والخصية والغدة والمثانة والمرارة والدم المسفوح والذكر) للأثر الوارد في كراهة ذلك”.

(مسائل شتي، ج:6، ص:749، ط:سعيد)

فقط والله أعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
حلال اشیاء
2025-10-08 11:15:57

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔