شرعی سوال و جواب

مزدور کا کھیتی فروخت کرنا

سوال

ایک شخص کی زمین پر کسان بطور مزدور کام  کرتا ہے،بیج  پانی وغیرہ سب مالک کا ہے، اب فصل تیار ہونے کے بعد کسان مالک کی اجازت کے بغیر اس کو آگے بیچ سکتا ہے جبکہ معاہدے میں ایسی کوئی چیز  شامل نہیں کی جاتی؟

جواب

مذکورہ کسان جب زمین کے مالک کا تنخواہ دار ملاز م ہے، تو اس کا حق اجرت میں ہے ،کھیتی میں نہیں ہے ،مالک کی اجازت کے بغیر اس کا کھیتی کسی کو فروخت کرنا شرعا جائز نہیں ہے۔

مجلۃ الاحکام العدلیۃ میں ہے:

“(المادة 96) : لا يجوز لأحد أن يتصرف في ملك الغير بلا إذنه.”

(‌‌المقالة الثانية في بيان القواعد الكلية الفقهية،ص27،ط؛دار الجیل)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


غصب
غصب کی تفسیر / شرائط / احکام
2025-09-25 23:23:00

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔