سوال

 ہمیں جگہ کی قلت کی وجہ سے مسجد کی دوبارہ تعمیر کرنی مطلوب ہے۔ مسجد شہید کرنے کے بعد ہمارے پاس کوئی ایسی زمین نہیں ہے جہاں پرہم نماز پڑھ سکے کیا ہم مسجد کی تعمیر تک کسی کے گھر میں باجماعت نماز پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں حتی الامکان کوشش کرنی چاہیے کہ مسجد کی جماعت تر ک نہ ہو  بلکہ تعمیر کا نظام اس طرح بنایا جائے کہ بعض حصہ منہدم کیا جائے اور باقی حصہ میں نماز ہوتی رہے  لیکن اگر مسجد میں جماعت کی صورت ممکن نہ ہو تو گھر میں جماعت کر سکتے ہیں  لیکن ایسی صورت میں مسجد کی جماعت کا ثواب نہیں ملے گا۔

فتاوی شامی میں ہے:

“وإن صلى أحد في البيت بالجماعة ‌لم ‌ينالوا فضل جماعة المسجد وهكذا في المكتوبات كما في المنية.” 

(کتاب الصلوۃ , باب الوتر و النوافل جلد 2 ص: 45 ط: دارالفکر)

فقط واللہ اعلم 


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


نماز
جماعت / امامت
2025-09-30 17:41:07

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field