سوال

مؤذن اذان کے علاوہ مسجد کی صفائی کا ذمہ دار ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مؤذن کا کام  اذان دینا ہے البتہ مؤذن کی تقرری کے وقت مسجد کی صفائی بھی اس کے ذمہ مقرر کی ہو اور مؤذن نے اسے قبول بھی کیا ہو تو پھر ایسی صورت میں  مسجد کی صفائی بھی مؤذن کےذمہ  ہوگی۔

در المختار میں ہے:

“(والثاني) وهو الأجير (الخاص) ويسمى أجير وحد (وهو من يعمل لواحد عملا مؤقتا بالتخصيص ويستحق الأجر بتسليم نفسه في المدة وإن لم يعمل كمن استؤجر شهرا للخدمة أو) شهرا (لرعي الغنم) المسمى بأجر مسمى…….وليس للخاص أن يعمل لغيره، ولو عمل نقص من أجرته بقدر ما عمل.”

(کتاب الاجارۃ , باب ضمان الاجیر جلد 6 ص: 69 , 70 ط: دارالفکر)

فقط واللہ اعلم 


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


اجارہ
اجیر خاص کے احکام
2025-09-30 14:44:49

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field