شرعی سوال و جواب
مسیحی لوگوں کے جسم پر ظاہری نجاست نہ ہو تو ان کا جسم پاک شمار ہوگا
مسیحی لوگوں کے جسم پر ظاہری نجاست نہ ہو تو ان کا جسم پاک شمار ہوگا
سوال
مسیحی لوگوں کا جسم ناپا ک ہوتا ہے کیا؟
جواب
واضح رہے کہ کسی بھی انسان کا جسم خواہ وہ مشرک ہو، یہودی یا نصرانی وغیرہ ہو اگر اس کے جسم پر کوئی ظاہری نجاست نہیں ہے تو اس کا جسم پاک ہے، لہذا فی نفسہ مسیحی لوگوں کا جسم بھی پاک ہے۔ نیز قرآن مجید میں جو مشرکین کو نجس فرما گیا ہے وہ اعتقادی اعتبار سے کہا گیا ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
“(فسؤر آدمي مطلقا) ولو جنبا أو كافرا أو امرأة، ۔۔۔۔۔ (طاهر) طهور بلا كراهة.
(قوله أو كافرا) ؛ لأنه – عليه الصلاة والسلام – أنزل بعض المشركين في المسجد على ما في الصحيحين، فالمراد بقوله تعالى {إنما المشركون نجس} [التوبة: ٢٨] النجاسة في اعتقادهم بحر”.
(كتاب الطهارة، فصل فى البئر، ج:1، ص:221، 222، ط:سعيد)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
طہارت
نجاست حقیقیہ، اقسام و احکام
2025-10-08 12:11:06
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
