سوال

مشال یا مشعل نام رکھنادرست ہے؟

 

جواب

مشال کا درست تلفظ  مِشعال  ‘میم ‘ کے زیر کے ساتھ ہے ،اور مِشْعل اور مشعال  کا معنیٰ لغت میں ’’روشنی کا آلہ یا آگ لگانے کا آلہ‘‘ ہے،لہذا فی نفسہ تو مذکورہ نام رکھنا جائز ہے ،البتہ بچوں کے نام رکھنے کے بارے میں پسندیدہ یہ کہ ان کے نام انبیا ءعلیھم السلام ،حضرات صحابہ رضوان اللہ علیھم أجمعین اور اللہ کے نیک بندوں کے ناموں پر رکھے جائیں ۔

المعجم الوسیط میں ہے:

“(‌المشعال) اسم آلة الشعل والإيقاد والإضرام (ج) مشاعل

(المشعل) ‌المشعال (ج) مشاعل(المشعل) القنديل ونحوه (ج) مشاعل.”

(باب الشین ،ج:1،ص:485،ط:دار الدعوة)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-09-30 13:42:35

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field