سوال
بچے کا نام مطاہر کیسا رہے گا؟
جواب
مذکورہ نام اگر “م”اور “ط”کے زبر کے ساتھ ہو یعنی مَطَاہِر یہ جمع ہے”المِطہرۃ” کی تو اس کا معنی ہے”وہ برتن جس میں صفائی اور پاکی حاصل کی جائے”،اور اگر یہ “مُطَهِّر” ہو تو اس کا معنی ہےپاک کرنے والا،ناموں کے بارے میں بہتر یہ ہے کہ لڑکوں کے لیے صحابہ اور لڑکیوں کے لیے صحابیات کے نام رکھے جائیں۔
القاموس الوحید میں ہے:
“مَطَاہر”وہ ظرف جس میں صفائی اور پاکی حاصل کی جائے۔
“المطہر”پاک کرنے والا۔
(ص:1017، ط:ادارہ اسلامیات)
المعجم الوسیط میں ہے:
“(المطهرة) ما يتطهر به وكل إناء يتطهر منه كالإبريق والسطل والركوة وغيرها وما يتطهر فيه (ج) مطاهر.”
(باب الضاد، ج:2، ص:569،ط:دار الدعوة)
فقط والله أعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-17 22:20:02
