سوال
مطلقہ عورت طلاق کے وقت ماں کے گھر میں تھی اب عدت کیسے گزارے؟
جواب
مطلقہ عورت طلاق کے وقت اپنی ماں کے گھر میں تھی تو وہ اپنے شوہر کے گھرلوٹ جائے اور وہیں عدت گزارے۔
کتاب الاصل میں ہے:
“و لو طلقها زوجها و هي في بيت أهلها أو في منزل غيرهم زائرة كان عليها أن تعود إلى منزل زوجها حتى تعتد فيه.”
(كتاب الطلاق، باب العدة وخروج المرأة من بيتها، ج:٤، ص:٤٠٧، ط:دار ابن حزم بيروت)
فقط والله أعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
طلاق
عدتِ طلاق
2025-10-14 17:56:27
