شرعی سوال و جواب
منگنی پر دولہے کو سونے کی انگوٹھی دینا
سوال
کیا منگنی پر دولہے کو سونے کی انگوٹھی دے سکتے ہیں؟
جواب
سونے کی انگوٹھی دولہا کو بطور ہدیہ دی جائے تو اس کو پہنانا اور پہننا جائز نہیں، اس لئے کہ مردوں کے لیے سونے کی انگوٹھی پہننا حرام ہے، اور صرف ایک مثقال سے کم وزن چاندی کی انگوٹھی مردوں کے لیے حلال اور جائز ہے۔ایک مثقال ساڑھے چار ماشے یعنی۴گرام،۳۷۴ ملی گرام (4.374 gm) ہوتا ہے۔
لہٰذا جب مردوں کے لیے سونے کی انگوٹھی پہننا ہی حرام ہے، تو بہتر ہے کہ اس کے بجائے ایسا تحفہ دیا جائے جو قابلِ استعمال ہو۔
الدر المختار میں ہے:
” (ولا يتحلى) الرجل (بذهب وفضة) مطلقاً (إلا بخاتم ومنطقة وجلية سيف منها) أي الفضة ۔۔۔ (ولا يتختم) إلا بالفضة؛ لحصول الاستغناء بها، فيحرم (بغيرها كحجر) ۔۔۔ ولا يزيده على مثقال.”
(الدر المختار مع رد المحتار، كتاب الحظر والإباحة، فصل في اللبس، 359/6، رشیدیۃ)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
انگوٹھی
2025-10-17 17:28:27
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
