شرعی سوال و جواب

موبائل پر تلاوت اور بیانات وغیرہ سننے سے ثواب کا حکم

موبائل پر تلاوت اور بیانات وغیرہ سننے سے ثواب کا حکم


سوال

 کیا موبائل میں قرآن اور نظم اور بیانات سننے کی وجہ سے ثواب ملے گا ؟

جواب

جس طرح براہ راست تلاوت ،نظم اور بیانات سننے سے ثواب ملتا ہے اسی طرح موبائل میں بھی ریکارڈ شدہ یا بذریعہ کسی ایپ تلاوت،نظم اور بیانات سننے کا ثواب ملتا ہے۔

فتاوی بینات میں ہے:

“ریکارڈ شدہ تلاوت سننے پر ثواب ضرور ملتا ہے،اس لیے کہ ریکارڈ شدہ تلاوت کے بھی وہی آداب ہیں جو اصل تلاوت سننے کے ہیں۔

حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب(رحمہ اللہ)”جدید آلات” میں تحریر فرماتے ہیں:

“یہ بھی ظاہر ہے کہ قرآن کریم جب اس میں (ٹیپ ریکارڈ میں)پڑھنا جائز ہے تو اس کا سننا بھی جائز ہے،شرط یہ کہ ایسی مجلسوں میں نہ سنا جائے جہاں لوگ اپنے کاروبار یا دوسرے مشاغل میں لگے ہوں،یا سننے کی طرف متوجہ نہ ہوں،ورنہ بجائے ثواب کے گناہ ہوگا”۔

(کتاب الحظر والاباحۃ،ج4،ص422،ط؛مکتبہ بینات)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


علوم و فنون
تلاوت کے احکام اور آداب
2025-10-12 14:31:27

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔