شرعی سوال و جواب

میت کے ورثا کے نماز جنازہ پڑھنے کے بعد دوبارہ نماز جنازہ پڑھنے کا حکم

میت کے ورثا کے نماز جنازہ پڑھنے کے بعد دوبارہ نماز جنازہ پڑھنے کا حکم


سوال

اگر میت کی نماز جنازہ ایک دفعہ ادا ہو جائے جبکہ تمام ورثا بھی اس میں شریک ہوں تو آیا دوسری دفعہ نماز جنازہ ہوسکتی ہے ؟ براہ کرم مسئلہ کے متعلق رہنمائی فرمادیں ۔

جواب

اگر میت کے اولیاء  نے  نماز جنازہ پڑھ لی یا ان کی اجازت سے  پڑھائی گئی  تو نمازِ جنازہ ادا ہو گئی اور فر ضِ کفایہ ادا ہوگیا۔دوبارہ جنازہ  ادا کرنا درست نہیں۔دوسری بار جنازہ مشروع نہیں۔  البتہ اگر  میت کے ولی نے نمازِ جنازہ نہیں پڑھی  اور نہ ہی اس کی اجازت سے پڑھی گئی ، بلکہ ایسے لوگوں نے پڑھی جن کو اس میت پر ولایت کا حق نہیں  تو ولی اس کی نمازِجنازہ پڑھ سکتا ہے، لیکن اس دوسری جماعت میں صرف وہ لوگ شریک ہوں گے جو پہلی میں شریک نہیں تھے۔

“فإن صلی غیره أي غیر الولي ممن لیس له حق التقدم علی الولي و لم یتابعه الولي أعاد الولي ولو علی قبره”.

(الدرالمختار ، باب صلاة الجنائز، ۲/۲۲۲ ط سعید ) 

” (ثم الولي) بترتیب عصوبة الإنکاح ، فلا ولایة للنساء ولا للزوج”.

(رد المحتار ص۶۱۶)

 فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


جنائز
نمازِ جنازہ کا تکرار
2025-09-27 17:30:32

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔